انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو
انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو

اینٹی منی لانڈرنگ قانون سےاپوزیشن کی جائیدادوں کوخطرہ ہے۔اسد عمر

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون سےاپوزیشن کی ملک سےباہرجائیدادوں کوخطرہ ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فیٹف قانون پاکستان کو بلیک لسٹ میں جانےسےبچانے کیلیے بنایاگیا،اپوزیشن نے بلیک میل کیا کہ یہ کروگے تو فیٹف قانون کی حمایت کریں گے۔
اسد عمرنے کہاکہ کل اپوزیشن نے دنیا میں سب سے بڑے بحران کوروناپرکوئی بات نہیں کی،سوال یہ پیداہوتاہے کہ نوازشریف نےکل یہ باتیں کیوں کی؟۔
اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست ہی نہیں جائیدادیں بھی دائو پرلگی ہیں ،فوج اورسویلین حکومتیں مل کرکام کر رہی ہیں,سویلین بالادستی ہے ،فیصلے وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔
اسد عمرنے کہاکہ نوازشریف فوادچوہدری سےکم صحت مند نہیں لگ رہے تھے،جب نوازشریف جہاز میں سوار ہو رہے تھے اسی وقت لگ رہاتھا کہ وہ بیمار نہیں ہیں۔
اسد عمرنے مزید کہاکہ نواز شریف کی تقریرکو بھارتی اخبارات نے شہ سرخیوں میں لگایا،ان کی تقریر سے ملک دشمن قوتیں خوش ہیں۔