ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

نوازشریف کوشفاف انتخابات کی عادت نہیں۔شبلی فراز

 وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہاکہ وزیراعظم نےفیصلہ کیا کہ اپوزیشن کے رہنمائوں کی تقریرٹی وی پرچلنے دی جائے۔
 وفاقی وزیراطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ نواز شریف سمیت تمام اپوزیشن رہنماوں کی تقاریر کو براہ راست چلنے دیا جائے جس کے باعث نواز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی تقریر نشر ہوئی.
 انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن کی تقریر ہم نے نہیں روکی بلکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ان کی تقریر نہیں جانے دی، ہم تو اس کے لیے تیار تھے کہ وہ بھی بات کرتے۔
 انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن کے عمل کو مشکوک بنانے کی کوشش کی اس الیکشن میں نوازشریف کوشکست ہوئی تووہ سیخ پاہوگئے،کیاجن انتخابات میں نوازشریف وزیراعظم بنےوہ شفاف باقی دھاندلی شدہ تھے؟۔
شبلی فرازنے کہاکہ نوازشریف کوشاید صاف اورشفاف انتخابات کی عادت نہیں،نوازشریف نےانتخابی عمل کومشکوک بنانے کی کوشش کی۔
شبلی فراز نے کہاکہ کیا نوازشریف اب بھی اسی بات پرقائم ہیں کہ وہ بیمارہیں،نواز شریف بڑے توانا اور
ہشاش بشاش لگ رہےتھے۔
شبلی فرازنے کہاکہ نوازشریف،آصف زرداری،بلاول اورفضل الرحمن کی تقریرنہیں روکی گئی،بلکہ اپوزیشن نے خود مولانادفضل الرحمن کی تقریرروکی۔