وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کی کوششوں سےافغانستان میں مذاکرات کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ کل اپوزیشن نےکہاحکومت کو افغانستان میں ناکامی ہوئی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محود قریشی نے کہاکہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی سبکی کے ذمےدار ہم نہیں وہ خود ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کاخیال تھافیٹف کی ڈیڈلائن قریب ہےاورحکومت پھنسی ہوئی ہے،یک لخت جوش کی وجہ یہ ہے کہ اپوزیشن قائل ہوچکی انہیں این آراونہیں ملےگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہکل اپوزیشن کے اجلاس میں ناامیدی کی گردان دہرائی گئی، سب سے زیادہ شادیانے پاکستان کے پڑوس میں بجائے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہاکہ لگتا ہےنوازشریف کوبھولنے کی بیماری ہوگئی ہے،انہيں اپنا ماضی یاد ہی نہیں،ضیا ءالحق بھی نوازشریف کو پروموٹ کرتے رہے۔
فوادچوہدری نے کہاکہ جنرل جیلانی نے 1983 میں نواز شریف کو کابینہ میں شامل کرایا،جمہوریت کیخلاف جتنی بھی سازشیں ہوئیں نوازشریف کی قیادت میں ہوئیں۔
فوادچوہدری نے کہاکہ ہم نواز شریف کی بھیک سے نہیں آئے،عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں ،نواز شریف لندن کےمنہگے فلیٹ میں بیٹھ کرعوام کوسڑکوں پرنکلنےکاکہہ رہےہیں۔
فوادچوہدری نے کہاکہ پتا تھا نواز شریف واپس نہیں آئیں گے اس لیے7ارب کا بانڈرکھاتھا،واز شریف کالا کوٹ پہن کر گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے۔