ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی ایکٹ کی دفعات کو کالعدم قرار دیدیا ۔فائل فوٹو
ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی ایکٹ کی دفعات کو کالعدم قرار دیدیا ۔فائل فوٹو

بلوچستان ہائیکورٹ نے سائلین کی آسانی کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی

بلوچستان ہائیکورٹ نے سائلین کی آسانی کیلئے موبائل ایپ متعارف کروا دی۔
رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کے مطابق مقدمات کی معلومات تک تیز ترین رسائی کیلئے عدالت عالیہ نے ایپل فون استعمال کرنیوالے سائلین، وکلاء اور عام شہریوں کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے جو کہ ایپل ایس اسٹور پر استعمال کیلئے موجود ہے۔
ایپ کا افتتاح چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے سینئر جج جناب جسٹس نعیم اختر افغان کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان راشد محمد، ممبر انسپیکشن ٹیم آفتاب احمد لون اور سیکریٹری ٹو چیف جسٹس ملک شعیب سلطان بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی ہدایت پر عنقریب سرکٹ بینچ سبی اور سرکٹ بینچ تربت کے مقدمات کی سماعت کیلئے ویڈیو لنک کی سہولت میسر ہوگی۔ عدالت عالیہ کے کمپیوٹر سیکشن کی طرف سے روسٹر برانچ کی آٹومیشن کیلئے بھی سافٹ ویئر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی ہدایت پر آئندہ چند ماہ میں تجرباتی بنیادوں پر مقدمات کی ای فائلنگ اور ریموٹ ہیئرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔