اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی اجازت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کل سے دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس دوران کورونا وائرس کی ملک گیر صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کورونا وائرس کی چین میں تیار ہونے والی ویکسین کی آزمائش سے متعلق بھی معاملات کو دیکھا گیا ۔

اجلاس میں دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔اجلاس میں یہ واضح کردیا گیا کہ جواسکول ایس او پیزپرعمل درآمد کرنے میں ناکام رہیں گے اور جہاں کورونا کیسز آئیں گے اس تعلیمی ادارے کو بند کردیا جائے گا۔کل سے چھٹی سے آٹھویں جماعتوں میں پڑھائی کا آغازکرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔