خیبر پختونخوا میں کل سے مڈل اور30 ستمبر سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ مڈل کلاسز کل سے شروع کر رہے ہیں۔بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں کر سکتے۔اگر حالات بہتر ہوئے تو پرائمری اسکولز بھی جلد کھول دیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر تعلیم حافظ ابراہیم نے کہا کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کل سے چھٹی تا اٹھویں تک اسکولز بھی کھل جائیں گے جبکہ 30 ستمبر سے صوبے کی پرائمری کلاسوں میں بھی تعلیم کا آغازکردیا جائے گا۔