سیف کھوکھرکو نوازشریف اورشہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔فائل فوٹو
سیف کھوکھرکو نوازشریف اورشہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔فائل فوٹو

اے پی سی کے بعد ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے دو سال ہوگئے عمران خان کے انتقام کی آگ نہیں بجھی، نیب کواپوزیشن کے سوا کسی کا کیس نظر نہیں آتا، شہباز شریف کے خلاف ثبوت ہیں توعدالتوں میں پیش کریں۔

انہوں نے کہاکہ  جتنے مرضی لوگوں کو جیلوں میں ڈال لیں، اے پی سی کا ایک ایک فیصلہ 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کرتا ہے، پاکستان کی عوام کا ایک ہی نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا چیئرمین نیب کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے، وہ تمام لوگ جو مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس اورفارن فنڈنگ اکاؤنٹس کیس میں جواب نہیں دے رہے، وہ لوگ جو ملک کی بجلی اور گیس کھا گئے، وہ سیلیکٹڈ ٹولہ آج ملک پرمسلط ہے، فارن فنڈنگ اکاؤنٹ کیس میں کوئی پوچھنے والا نہیں، بے نامی اکاؤنٹ کی تفصیلات کو عوام سے چھپایا جا رہا ہے۔