دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم،ایمونیشن اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا۔فائل فوٹو
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم،ایمونیشن اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا۔فائل فوٹو

گلشن اقبال میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

گلشن اقبال کے علاقے بلاک13 ڈی ٹو میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس شہریوں ںے مار مار کرلہو لہان کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پکڑے جانے والے ڈاکو نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی چلائی جو خوش قسمتی سے کسی کو نہیں لگی اور جب اس نے دوسرا فائر کیا تو گولی اس پستول میں پھنس گئی جس کے بعد شہریوں نے موقع پاتے ہی اسے دبوچ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بعدازاں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پکڑے جانے والے ڈاکو کو گرفتار کر کے اس کی موٹر سائیکل اور پستول کو قبضے میں لے لیا۔