وفاقی حکومت عدالت کی جانب سے قائم کمیشن سے تعاون نہیں کررہی۔فائل فوٹو
وفاقی حکومت عدالت کی جانب سے قائم کمیشن سے تعاون نہیں کررہی۔فائل فوٹو

بھارت میں ہندوؤں کے قتل پر پاکستان ہندو کونسل کا احتجاج کا اعلان

رکن قومی اسمبلی و سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پر زور مطالبے کے باوجود جودھ پور واقعہ کی شفاف تحقیقات نہیں ہو سکیں اوراس معاملے پر صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رمیش کمار نے جودھ پور واقعہ کی تفصیلات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی پولیس خود کشی کا ڈرامہ رچا کراصل حقائق پر پردہ ڈال رہی ہے۔

انہوں ںے اعلان کیا کہ آج رات 10 بجے تھرپاکر سے ہندو کمیونٹی کا جلوس نکلے گا۔میرپور خاص، ٹھٹھہ،  حیدر آباد، نواب شاہ اور کراچی سے جلوس نکالے جائیں گےتمام بین الاقوامی اور قومی میڈیا پاکستان کے اس قومی ایشو کو اجاگر کریں۔ ہندو کمیونٹی کا یہ دھرنا شروع ہوگا تو ختم نہیں ہوگا۔ہم ایف ائی آر اور تحقیقات، کونسلر رسائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے تک ختم نہیں ہوگا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری آئینی ذمے داری اور ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ بھارت میں  پاکستانی ہندو خاندان کی ہلاکت پر ہمیں شدید دکھ اور تشویش ہے۔ جودھ پور میں ہونیوالے اس انسانیت سوز واقعے پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔ ہم  نے اس واقعہ کی شفاف انکوائری کیلیے بھارتی حکومت سے  اس واقعہ کی تحقیقات میں پاکستان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔