قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف انکوائری شروع کردی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کی جانب سے مولانا فضل الرحمن سے آمدن کے زائد اثاثوں سے متعلق معلومات لی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ اے پی سی کے بعد کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نوید قمر بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا راشد سومرو، مولانا عبیدالرحمن اوراسلم غوری شامل تھے۔