کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو

سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کی 65 فیصد گیس سندھ سے دریافت ہوتی ہے، اس کے باوجود صوبے کو اس کے حصے کی گیس نہیں دی جا رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ سردیوں میں گیس نہیں ہو گی۔اربوں روپے نہیں دے سکتے،گیس تو دیں، گیس مہیا کرنا ہوگی، ورنہ صنعت نہیں چل سکتی۔  کاروباری طبقہ مطمئن ہو گا تو ہی ملک میں اطمینان آئے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی) کے ترجمان نے کہا تھا کہ سردیوں میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔