وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ نوازشریف کی حوالگی سے متعلق کام ہورہاہے،ہوسکتا ہے نوازشریف سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے دیں۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو جانے کی اجازت دی گئی،میڈیکل بورڈ کے مشاورت کے بعد ان کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شہزاد اکبرنے کہا کہ میاں صاحب کی جانب سے علاج کے بعد واپس آنے کی یقین دہائی کرائی گئی، اب ان کو وطن واپس لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت اورعوام کاغصہ جائزہے، ہمارا یہ جرم ہے کہ ہم نے انہیں انسانی ہمدردری کی بنیاد پر بیرون ملک جانے دیا، نوازشریف لندن جا کر کسی ہسپتال داخل نہیں ہوئے۔