میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا، گریڈ 19 کے افسر افضل زیدی کو میونسپل کمشنر کا اضافہ چارج دیدیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ نے میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمن کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق انہیں ایس جی اے اینڈ سی ڈی (سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ) رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 19 گریڈ کے افسر پراجیکٹ ڈائریکٹر کلک (کمپی ٹیٹو اینڈ لیو ایبل سٹی آف کراچی) افضل زیدی کو میونسپل کمشنر کے ایم سی کا اضافی چارچ دیا گیا ہے۔