وزیراعلیٰ کی طرح میئرکے اختیارات بھی آئین میں درج کیے جائیں۔فائل فوٹو
وزیراعلیٰ کی طرح میئرکے اختیارات بھی آئین میں درج کیے جائیں۔فائل فوٹو

بلدیہ فیکٹری کی آگ حادثہ تھا، مصطفیٰ کمال کا اصرار

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی نہیں گئی بلکہ وہ ایک حادثہ تھا۔ عدالت نے ایک چرسی کی گواہی پر سزا سنائی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام 7 سے 8 میں میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ساڑھے تين ہزار لوگوں ميں ايک ہی گواہ ملا۔ وہ بھی چرسی تھا۔ اس کا بیان دینے کا انداز دیکھ لو تو خود اندازہ ہوجاتا ہے۔

میزبان اینکر نے سوال کیا کہ اگر آپ عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں تو کیا آپ اس کو چینلج کریں گے۔ مصطفیٰ کمال نے جواب دیا کہ ہر چیز چیلنج نہیں کی جاتی۔ حماد صدیقی میرا رشتہ دار نہیں اور نہ ہی میری پارٹی کا حصہ ہے۔

میزبان نے سوال نے سوال کیا کہ حماد صدیقی کی سرگرمیاں کیا تھیں۔ مصطفیٰ کمال نے جواب دیا کہ ٹی وی پر ساری سرگرمیاں نہیں بتاسکتا۔

واضح رہے کہ حماد صدیقی کو عدالت نے بلدیہ فیکٹری کیس میں مفرور قرار دیا ہے۔