نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو
نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

شیخ رشید کب کے”ش“ہو چکے ہیں۔شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے صحافیوں سے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو بھی کی

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے صحافیوں نے کمرہ عدالت میں موقع دیکھ کر پوچھا کہ ” شیخ رشید نے مسلم لیگ میں (ن) اور (ش) کی پیشگوئی کی ہے؟ شہبازشریف نے جواب دیا کہ شیخ رشید کب کے ” ش “ ہو چکے ہیں۔

صحافی نے شہبازشریف سے محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں جاننے کیلیے سوالات کیے تو شہبازشریف اس سوال پر متعدد بار پوچھنے کے بعد بھی خاموش رہے اورکوئی جواب نہیں دیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تھی تاہم بعدازاں محمد زبیر نے بھی ملاقات کی تصدیق کر دی تھی ۔

مسلم لیگ ن کے صدراور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، پولیس کی بھاری نفری عدالت میں تعینات کی گئی تھی ،پولیس نے لیگی کارکنوں کو عدالت کے اندر جانے سے روک دیا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے عدالت میں وکلا سے کیس سے متعلق مشاورت کی،اعظم نذیر تارڑ اورعطااللہ تارڑ نے شہبازشریف کوکیس سے متعلق بریفنگ دی۔