نیب نے جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دست راست اور سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے میں نیب اب متحرک ہو چکی ہے اور موسیٰ خان کو گرفتار کر لیا گیا ،سابق ڈی ایف او موسیٰ خان، مولانا فضل الرحمن کے قریبی رفقاءمیں شامل ہیں ، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب میں جاری ہے ۔ انہیں پشاور کے علاقے متنی سے حراست میں لیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں یکم اکتوبرکو طلب کرلیا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انھیں کوئی نوٹس نہیں ملا اور یہ بد نیتی پر مبنی ڈھنڈورا میڈیا کے ذریعے پیٹا جا رہا ہے۔