مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے،چیئرمین نیب کوکسی نے نہیں بتایاججمنٹ آئی ہے،سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی کھل گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں پی ایس اومیں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی،گواہ راشدصدیقی کابیان ریکارڈنہ ہوسکا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب کورٹ میں آج بھی پیشی ہوئی ،چیئرمین نیب کوکسی نے نہیں بتایاججمنٹ آئی ہے،نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے،سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی کھل گئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنارہاہے،بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے گئے جس کا فیٹف سے کوئی تعلق نہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کرعوام کو دکھایا جائے.
لیگی رہنما نے کہاکہ نیب میں پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ موجود ہے،ہماری روایات کچھ قانون سے ہٹ کربن گئی ہیں، بل میں حکومت کسی کابھی کمپیوٹرہیک کرسکتی ہے۔