اگر پیداوار 2700 میگاواٹ اور طلب 3200 میگاواٹ ہے تو ملبہ گیس فراہمی پر کیوں ڈالا جارہا ہے، عوام
اگر پیداوار 2700 میگاواٹ اور طلب 3200 میگاواٹ ہے تو ملبہ گیس فراہمی پر کیوں ڈالا جارہا ہے، عوام

ہائے بجلی۔کےالیکٹرک نے ظلم کی حد کر دی

کراچی میں گیس کی کمی کو جواز بنا کرکے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں 3 سے6گھنٹے اور شہر بھر میں 12 سے 15 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جانے لگی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

400 میگاواٹ بجلی کی کمی سے مختلف علاقے گزشتہ شب سے اندھیرے میں ڈوبے رہے،چھروں نے آزادانہ طور پر شہریوں کو تنگ کیا۔

نارتھ کراچی، نیوکراچی،کورنگی، مہران ٹائون، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، کیماڑی،گلشن معمار، احسن آباد، محمودآباد، منظورکالونی اوردیگرعلاقے بری طرح متاثر ہیں ان علاقوں میں 15 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں گلشن اقبال، ناظم باد، صدر، فیڈرل بی ایریا، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں3 سے 6 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ مہران ٹائون سمیت کئی علاقوں میں پوری رات کے دوران بجلی چند گھنٹے کے لیے آتی ہے۔

واضع رہے عدالت عظمی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی،کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے پورے شہر میں اور صنعتی علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی طویل بندش کی باعث  شہرکو پانی کی  شدید قلت کا سامنا ہے۔