بھارتی فوج سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہے۔فائل فوٹو
بھارتی فوج سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہے۔فائل فوٹو

غیرملکی دفاعی اتاشیوں اور سفارتکاروں کا ایل او سی کا دورہ

بھارتی فورسزکی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلیے مختلف ممالک کے سفرا اوردفاعی اتاشی‌ کنٹرول لائن کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔

سفارتکاروں کے وفد نے بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ سفیروں میں آذربائیجان،بوسنیا،یورپی یونین،پرتگال کےسفرا اوردفاعی اتاشی وفدمیں شامل ہیں۔ سعودی عرب،جنوبی افریقہ،ترکی اورفلسطین کےسفرابھی کنٹرول لائن کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ یونان، آسٹریلیا، ایران، کرغزستان اورعراقی سفیربھی دورہ کرنے والے وفد میں شامل ہیں۔

برطانوی،اٹلی،پولینڈ،ازبکستان اورجرمنی کے علاوہ سویٹزرلینڈ،فرانس،مصر،لیبیا،یمن،افغانستان کے سفیروں کو بھی کنٹرول لائن کا دورہ کروایا جا رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ برائےخوراک کےنمائندےبھی وفد میں شامل ہیں۔