وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ سے غائب سے ہونے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
امت کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن دواؤں کا ذکر ہو رہا ہے سستی لائف سیونگ اورپرانے فارمولے پر ہیں ان دواؤں کی قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ انے کی وجہ سے مارکٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی ۔ قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دست یاب نہیں ہوتیں۔ غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب مناسب وقت میں دستیاب ہوگئی۔
معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ حکومت اورڈریپ کا کام دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم نے ادوایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباو میں نہیں آئے۔
انہوں نے کہاکہ ایک نئی پرائسنگ پالیسی پرکام کر رہے ہیں۔ دواؤں کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گی۔ تمام صحت کے اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔