جعلسازوں نے فلیٹ فروخت کرنے کے لیے جعلی کاغذات تیار کیے اور ان پر میرے جعلی دستخط بھی کیے،منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل کا دعویٰ
جعلسازوں نے فلیٹ فروخت کرنے کے لیے جعلی کاغذات تیار کیے اور ان پر میرے جعلی دستخط بھی کیے،منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل کا دعویٰ

ایان علی نے فلاحی تنظیم بنالی۔اپنی آدھی آمدن وقف کرنے کا اعلان

پاکستان کی ماڈل اورگلوکارہ ایان علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایان علی نے اپنی ایک بولڈ تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک طویل پیغام بھی لکھا۔

ایان علی نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’دوستوں میں ہراُس بات پر یقین رکھتی ہوں جو ہماری زندگی میں ہوتی ہے اور ہمیں بہتری کی طرف لے جاتی ہے اور یہ میرے لیے اعزازکی بات ہے کہ میں ہمیشہ آپ سے اپنی زندگی اورکام سے متعلق کچھ اہم معلومات شیئرکرتی رہی ہوں۔‘

ماڈل نے اپنے فلاحی ادارے کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے فلاحی کاموں کے لیے این جی او بنائی ہوئی ہے جس کا ’بی مائے فرینڈ آرگنائزیشن ‘ کے نام سے برطانیہ میں اندراج ہے اور وہاں خواتین اور بچوں کو محفوظ اور بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، اِس کے علاوہ اُنہیں تمام تر بنیادی ضروریات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے پیغام میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ سوچا کہ دنیا میں بہتری کے لیے کیا کرسکتی ہوں اور اب میں نےفیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔‘

ایان علی نے مزید لکھا کہ ’اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع وقف کروں گی۔‘

خیال رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سےعدالت اشتہاری ہیں۔