شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

مولانا فضل الرحمٰن بھی آرمی چیف سے تنہائی میں ملاقات کرچکے، شیخ رشید

فیصل آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا معلوم شیخ رشید کیا چیز ہے۔
وزیرریلوے نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ اگر بے نظیر بھٹو یا ذوالفقارعلی بھٹو زندہ ہوتے تو وہ بتاتے کہ شیخ رشید کون ہے؟
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب میں قومی سلامتی کا ممبر تھا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں اے پی سی کو اے پی سی نہیں کہتا بلکہ اے بی سی کہتا ہوں۔ نہ یہ لوگ استعفے دیں گے نہ دھرنا دیں گے۔
فضل الرحمٰن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ وہ ’’ختم نبوت کانفرنس کرکے شیعہ سنی فساد کرانا چاہتے ہیں‘‘۔ انہوں ںے کہا کہ میں نے تنہا لیاقت باغ میں ذوالفقا علی بھٹو کا جلسہ پلٹ دیاتھا۔ راولپنڈی میں سب سے بڑی میری پارٹی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام لیڈر قمر جاوید باجوہ سے ملتے رہے ہیں۔ تمام سیاسی رہنما آرمی چیف سے ملتے رہتے ہیں، کوئی ایسا لیڈر نہیں جو یہ کہہ سکے کہ اس نے جنرل قمر باوجودہ سے ملاقات نہیں۔
وزیرریلوے نے کہا کہ وہ ہر ہفتے ایک سیاستدان کو ایکسپوز کریں گے۔