مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائل فوٹو
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائل فوٹو

گلستان جوہرمیں پولیس مقابلے میں سب انسپکٹرشہید

گلستان جوہر میں ہونے والے پولیس مقابلے میں پولیس اورملزمان میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

گلستانِ جوہر میں سمامہ شاپنگ مال کے قریب ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی ایڈیشنل ایس ایچ او کی قیادت میں جائے وقوع پر پہنچی جہاں اس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا اور ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہوگیا۔

ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔

شہید ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر رحیم خان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس مقابلے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے ، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔