پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو
پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو

کراچی میں ایک اوربچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

کراچی میں ایک اور بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ آٹھ سالہ بچے حارث کی بوری بند لاش شفیق موڑ کے قریب سے برآمد ہوئی۔

لاش پھینکنے والے شخص کو لواحقین نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت حارث ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔ بچے کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے گلے پرتشدد کے نشانات موجود ہیں۔ بچے کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کا بھتیجا گزشتہ شب مغرب کے وقت سے لاپتہ تھا۔ مبینہ ملزم کچھ عرصے قبل مقتول بچے کے برابر والے گھر میں رہائش پذیر تھا۔

حارث کی لاش تدفین کےلیے ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق زیرحراست ملزم کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم سمیع اللہ گھرکے قریب ہی رہتا ہے جو پہلے مقتول بچے کے برابر والے گھر میں رہائش پذیرتھا۔ زیر حراست شخص کوعلاقہ مکینوں نے پکڑ کردیا ہے جو بچے کی لاش پھینکنے جارہا تھا۔