جلد کرشنگ ان کا رضاکارانہ اقدام تھا، گنے کی عدم دستیابی کا الزام جھوٹ، خط کا جواب
جلد کرشنگ ان کا رضاکارانہ اقدام تھا، گنے کی عدم دستیابی کا الزام جھوٹ، خط کا جواب

گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر3 سال قید ہوگی

گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر، وزن اورادائیگی میں غیرقانونی کٹوتی پر3 سال قیداور50 لاکھ جرمانہ کی سزا ہوگی۔ حکومت نے شوگر فیکٹریز(کنٹرول) ترمیمی آرڈیننس 2020 جاری کردیا۔

شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو کچی رسید جاری کرنا جرم ہو گا۔ آرڈیننس کین کمشنرکو کاشتکاروں کے واجبات کا تعین اور وصولی کا اختیار دی دیا گیا۔ واجبات کی وصولی بذریعہ لینڈ ریونیو ایکٹ کی جا سکے گی، کاشتکاروں کے واجبات نہ کرنے پر مل مالک گرفتار اور مل کی قرقی کی جا سکے گی۔ ڈپٹی کمشنرز بطورایڈیشنل کین کمشنرگرفتاری اور قرقی کے احکامات پرعمل درآمد کی پابند ہوں گے۔

گنے کی کرشنگ تاخیر سے شروع کرنے پر تین سال قید اور یومیہ پچاس لاکھ جرمانہ ہوگا، شوگر فیکٹریز ایکٹ کے تحت جرم ناقابل ضمانت اور قابل دست اندازی پولیس بنا دیا گیا، مقدمات کی سماعت مجسٹریٹ درجہ اول سے سیکشن 30 کے میجسٹریٹ کو منتقلم شوگر فیکٹریزایکٹ میں ترامیم سے گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔