نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

سیز فائرکی خلاف ورزیوں پر بھارتی سفیرکی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائرکی سنگین خلاف ورزیوں پرپاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکارکودفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج مراسلہ دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 24 ستمبر کوایل او سی کے بروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری شدید زخمی ہوئے۔

رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2340 خلاف ورزیاں کی ہیں۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 18 معصوم شہری شہید اور 187شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول اورورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اوراقدارکے منافی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی  بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے2جوان شہید ہوگئے تھے۔