کورونا وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے۔فائل فوٹو
کورونا وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے۔فائل فوٹو

کورونا کے سبب دنیا بھر میں 9 لاکھ 87 ہزار افراد ہلاک

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 9 لاکھ 87 ہزار827 افراد ہلاک اور3 کروڑ24 لاکھ 21 ہزار773 متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار414 افراد صحتیاب ہوئے اورایکٹیو کیسزکی تعداد 74 لاکھ 99 ہزار 532 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 7 ہزار 538 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 71 لاکھ 85 ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد92 ہزار317 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں46 لاکھ 59 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 39 ہزار883 اموات ہوئی ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار948 ہوگئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 24 ہزار924 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31  ہزار938 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میکسیکو میں7 لاکھ 15 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور75 ہزار439 اموات ہوئی ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 31 ہزار 34 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 93 ہزار 556 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 16 ہزار 206 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 65 ہزار 188 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 14 ہزار 376 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 64 ہزار 799 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس 31 ہزار 459 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 4 لاکھ 81 ہزار 141 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 345 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 49 ہزار 903 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 24 ہزار 840 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 4 لاکھ 32 ہزار 798 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 862 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 729 ہو چکی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 5 ہزار 44 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 53 ہزار 844 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

عراق میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 754 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 32 ہزار 635 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 569 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 359 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 437 تک جا پہنچی ہے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسزکی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔