پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اوروفاقی وزیر برائےانسانی حقوق شیریں مزاری نے واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی ۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیاہے کہ سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی ، عمران خان نے کہا کہ عالمی معاہدوں کے باعث ایسا قانون کیسے بن سکتا ہے ۔
شیریں مزاری کا کہناتھا کہ زیادتی کے کیسزکی روک تھام کیلیے اقدامات کر رہے ہیں ، زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتہ نہیں کر سکتے ، ریپ سینٹر بنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو دیکھے گا ۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر کو موٹر وے پر خاتون کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مرکزی ملزم شفقت کو تو گرفتارکرلیا تاہم دوسرا مرکزی ملز م عابد ابھی تک فرار ہے ۔
اس واقعہ کے بعد عوام کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہاتھا کہ جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے تاہم اب حکومت کی جانب سے اس مطالبے پرموقف واضح کر دیا گیاہے۔