وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ 28 ستمبر کو سندھ میں تمام کلاسز شروع ہو جائیں گی،پرائمری، پری پرائمری کے بچے اسکول جا سکتے ہیں،تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 28 ستمبر کو سندھ میں تمام کلاسز شروع ہو جائیں گی،پرائمری، پری پرائمری کے بچے اسکول جا سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ جن اسکولوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے انہیں سیل کر دیاگیا، کئی جگہوں پر ابھی مسائل کاسامنا ہے
سعید غنی نے کہاکہ انتہائی سختی سے ایس او پیز پرعملدرآمد کرائیں گے ،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرانے پر کارروائی ہو سکتی ہے ۔ ایس او پیز بنانے میں بہت ساری چیزیں اسکول پرچھوڑیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیر صحت کے خدشات غلط نہیں بالکل درست ہیں،ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہاکہ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں اسکول کھولنے کافیصلہ ہوا،جو والدین بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے وہ نہ بھیجیں،تعلیم سے زیادہ بچوں کی صحت کا خیال رکھنا ہے،انہوں نے کہاکہ کوشش کریں، والدین بچوں کو خود اسکول چھوڑیں اور واپس لائیں۔