مسابقتی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی شوگرملزکے دفترپرچھاپہ مارکراہم ریکارڈقبضے میں لے لیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسابقتی کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کی شوگرملزکے دفترپرچھاپہ مارا ہے، مسابقتی کمیشن نے کارروائی کے دوران اہم ریکارڈقبضے میں لے لیا،کارروائی شوگرملزایسوسی ایشن کے دفترسے ریکارڈکی روشنی میں کی گئی ۔
ذرائع کا کہناہے کہ شوگرملزکے سینئراہلکارسے شوگر مالکان کوہدایات ملنے کے شواہدملے تھے،سینئر اہلکارشوگرملزایسوسی ایشن سے رابطے میں رہا۔