وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم ٹائیگر فورس رضا کاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس رضا کاروں سے خطاب کرنے کافیصلہ کیاہے اور معاون خصوصی نوجوانوں کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈارنے ملاقات کی، ملاقات میں ٹائیگر فورس کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس رضا کاروں سے خطاب کرنے کافیصلہ کیاہے اورنوجوانوں کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی، وزیراعظم ٹائیگر فورس رضا کاروں کیلیے آئندہ روڈ میپ کا اعلان کریں گے،وزیراعظم ٹائیگر فورس رضا کاروں میں خصوصی سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے ۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ سرٹیفکیٹس بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو دیئے جائیں گے،ٹائیگر کنونشن جلد اسلام آباد میں ہوگا۔عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کی کوششوں کا بھرپوراعتراف کیا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کرینگے۔