احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

 اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے2 مجرموں کو سزائے موت

گلگت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں مجرموں پر جرم ثابت ہونے پر10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

انسداد دہشت گردی کے جج محمود الحسن عدالت نے ایک ملزم کوعمرقید اور5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی دی۔

عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے، گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے مجرم کو موت کی سزا سنائی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمود الحسن نے ایک ماہ میں کیس کا فیصلہ سنایا۔

گزشتہ ہفتے لاہور میں کمسن بچوں کی خصوصی عدالت نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم رستم علی کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔