یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی‘ کورونا سے متعلق نئی سفری پالیسی کا اجرا

کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا سے متعلق نئی سفری پالیسی کا اعلان کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئی سفری پالیسی کے تحت پاکستان آنے والی پروازوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت دو گیٹگریز میں تقسیم کیاگیا ہے۔
اے کیٹگری میں شامل 38 ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔
ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب، چین سمیت 38 ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ بی کیٹگری میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان آنے والے جہازوں میں جراثیم کش اسپرے لازمی ہوگا۔مسافر اور عملے کے لیے دوران سفر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔