طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے
طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

ٹی وی پروگرام میں ’بھارت مردہ باد‘ کہنے والا وکیل قتل

بھارتی ٹی وی پروگرام میں ’بھارت مردہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے کشمیری وکیل بابر قادری کو گولی ماردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں سماجی کارکن اور نامور وکیل بابر قادری کو نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
خیال رہے کہ بابر قادری حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں کے سخت ناقد تھے اور انہوں نے متعصب بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کے پروگرام میں ’بھارت مردہ باد‘ کا نعرہ لگایا تھا۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد محاصرے کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
قابض بھارتی فوج نے شوپیاں، پلوامہ اوربڈگام میں بھی محاصرہ اورسرچ آپریشن کیا۔