اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی اورکشمیر، فلسطین اورعلاقائی امن کے بارے میں وزیراعظم نے دوٹوک موقف اپنایا جس سے ہرپاکستانی کا سرفخرسے بلند ہوا۔
عاصم باجوہ نے کہا کہ ہمارے عوام کو غربت سے نکالنے کا عہد اوربھارت کو کسی بھی مہم جوئی پرسخت انتباہ قابل تعریف ہے۔