وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان، بیوروکریٹس کے عسکری اداروں، افسروں سے براہ راست رابطوں پر نوٹس لے لیا ،وزیراعظم نے کابینہ ارکان، بیوروکریٹس پر براہ راست ملاقات اور بریفنگزپر پابندی عائد کردی،کابینہ ڈویژن نے کابینہ ارکان اور بیوروکریٹس کو پابندی عائد کرنے کے احکامات ارسال کردیے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان، بیوروکریٹس کے عسکری اداروں، افسروں سے براہ راست رابطوں پر نوٹس لے لیا ،وزیراعظم نے کابینہ ارکان، بیوروکریٹس پر براہ راست ملاقات اور بریفنگز پر پابندی عائد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو اور نیول ہیڈکوارٹرز کے افسروں سے براہ راست رابطہ رولز آف بزنس کے منافی قراردے دیا گیا جبکہ ایئرفورس ہیڈکوارٹرز،اہم اداروں کے افسروں سے براہ راست ملاقات رولز آف بزنس کے منافی قراردے دی گئی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کو وزرااور بیوروکریٹس کی براہ راست ملاقاتوں کی رپورٹس مل رہی تھیں ،کابینہ ڈویژن کاکہناہے کہ وزرااور بیوروکریٹس کے اقدام 1973 کے رولز آف بزنس کے منافی ہیں ،کابینہ ڈویژن نے کابینہ ارکان اور بیوروکریٹس کو پابندی عائد کرنے کے احکامات ارسال کردیئے ۔
جس میں کہاگیا ہے کہ جی ایچ کیو،نیوی اور ایئرفورس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کیلیے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے ،خط و کتابت اور بریفنگ کیلیے بھی وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے ،وزارت دفاع رولز کے مطابق متعلقہ وزرا، بیوروکریٹس کی ملاقاتوں، بریفنگ کاانعقاد کرائے گی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیر دفاع اور سیکریٹری دفاع وزیراعظم عمران خان کو پیشگی آگاہ کریں گے ، وزیراعظم کی اجازت کے بعد وزارت دفاع متعلقہ وزارت کو ہدایات جاری کرے گی۔