ن لیگی رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے کے حوالے سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنا پہلا وزٹ خاتون عائشہ رجب کے گھرکا کیا ہے تاہم وہ گھرپرموجود نہیں جس کے باعث ان کا بیان قلم بند نہیں کیا جا سکا۔
پولیس کے مطابق گھر کے ملازم نے بتایا ہے کہ خاتون کی فیملی گھر پرموجود نہیں اور تمام فیملی ممبران اسلام آباد جانے کا کہہ کرگئے ہیں۔
پولیس کا کہناتھا کہ خاتون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور اس کے بعد طلال چوہدری کا بھی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
خاتون کے گھر کے ملازم نے کہاہے کہ خاتون کی فیملی گھر پر موجود نہیں اور تمام فیملی ممبران اسلام آباد جانے کا کہہ کر گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ طلال چوہدری پر تشدد کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی تھی ، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی طلال چوہدری اورعائشہ رجب علی کے معاملے کی تحقیقات کرکے تین روز میں رپورٹ دے گی۔
سابق لیگی ایم این اے طلال چوہدری پرتشدد کے معاملہ پرپولیس کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اے ایس پی پیپلزکالونی عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔
ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون اورایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول کمیٹی کے ممبر ہیں۔ کمیٹی طلال چوہدری اورعائشہ رجب کے بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔