کراچی میں جگہ جگہ آوارہ کتوں کے جتھوں نے شہریوں کی زندگی کی لگام اجیرن کردی۔
ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو لگام ڈالنے میں ڈالنے میں ناکام ہو گئی، کلفٹن میں پاگل کتے نے پانچ افراد کو کاٹ لیا۔
ڈائریکٹرجناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کلفٹن تین تلوار میں آوارہ پاگل کتے نے پانچ افراد کو کاٹ لیا، زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، کتے نے بچوں کو چہرے، ہاتھ اور جسم کے دوسرے حصوں پر بری طریقے سے کاٹا۔
بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں نواز، چمن لال، راجیش، جے چند، کرن اور ثمر شامل ہیں، تمام زخمی افراد کا جناح ہسپتال کے سک گزیدگی سینٹر میں علاج جاری ہے جہاں انہیں کتے کاٹے کی ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔