سیاست میں ملوث این جی اوز کے خلاف نوٹس لیا جارہا ہے،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
سیاست میں ملوث این جی اوز کے خلاف نوٹس لیا جارہا ہے،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

ریلوے کی زمین پرتجاوزات کرنےوالےانتظام کرلیں۔شہخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ریلوے اراضی پرتجاوزات کانقشہ کل جاری کردیاجائےگا،ریلوے کی زمین پرتجاوزات کرنےوالے اپناانتظام کرلیں ،سندھ حکومت کےساتھ مل کر نشاندہی کی جائےگی،بےدخل لوگوں کوبسانا حکومت سندھ کی ذمے داری ہے،ریلوے سپریم کورٹ کے احکامات پرمکمل عمل کرےگی،سندھ حکومت کےساتھ سرکلر ریلوے کے حوالے سے کوئی لڑائی نہیں،کراچی سرکلرریلوے سے متعلق سندھ اوروفاقی حکومت ایک پیج پرہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کے سی آرکو مکمل کریں گے،ڈبے بن رہے ہیں،کوچ مکمل ہوگی تو اسٹیشن پرکھڑا کردیں گے ،ہماری طرف سے کے سی آرکا کام شروع ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر نشاندہی کی جارہی ہے، کل نقشہ دے دیاجائے گا ریلوے کی تجاوزات کہاں تک ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ لوگ بندوبست کرلیں عدالت ہمیں نہیں چھوڑے گی جگہ ہم نے خالی کرانی ہے،کے سی آر کے معاملے پر مرکزی اور سندھ حکومت ایک پیج پرہے،کے سی آرپر سندھ حکومت کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ساڑھے 10 ارب کے سی آرپرخرچ کریں گے، پہلے مرحلے میں ایک اعشاریہ 8 ارب خرچ کریں گے،سندھ حکومت نے 24 لیول کراسنگ کیلیے ایف ڈبلیواوکو ٹھیکہ دےدیا ہے،سندھ حکومت سے درخواست کریں گے متاثر ہونے والوں کو متبادل فراہم کریں ۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ ہر15 دن میں کراچی آیا کروں گا، مرکزاورصوبے میں بھی جذبہ ہوگا توکے سی آر چل پڑے گی،ہماری مجبوری ہے کہ سپریم کورٹ کے آرڈرپرعمل کریں گے ،ریلوے ٹریک پرجہاں تجاوزات ہوں ختم کریں گے۔