ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو
ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو

نوازشریف نےاپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ہے۔شیخ رشید کا دعویٰ

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان واپسی کیلیے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ہے،نوازشریف اب پاکستان واپس نہیں بلکہ لندن میں سیاسی پناہ لیں گے ، نواز شریف جان چکے ہیں ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ نوازشریف کے پاکستان آنے کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں ، نوازشریف اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ، کچھ لوگ مجھے کسی کا ترجمان بنانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سب سے سینئر ہوں کسی ادارے سے ہدایات نہیں لیتا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا، آئندہ الیکشن میں نئی سیاست جنم لے گی ، شہبازشریف ،حمزہ اور سلمان کے کیسز بہت سیریس ہیں ،ان تینوں کے کیسزکے ثبوت بھی موجود ہیں ۔