ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو

رانا ثناء ﷲ نے بھی شیخ رشید سے سوالات کے جواب مانگ لیے

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء ﷲ نے شیخ رشید کے دس سوالات کے جواب میں شیخ رشید سے بھی سوال پوچھ لیے ۔

ایک بیان میں رانا ثناء ﷲ نے شیخ رشید پرآئین، قانون اور جمہوریت کا غدار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پوچھا کہ منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنے اورامپائرکی انگلی کا انتظارکرنے والا کون تھا؟رانا ثناء ﷲ نے سوال کیا کہ فارن فنڈنگ اوربے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے کس نے اورکہاں سے فنڈنگ کی؟

اس سے پہلے وزیر شیخ رشید احمد نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے ریلوے کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر سوالات اٹھا ئے تھے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن سے چندے کی صورت میں کتنے پیسے وصول کیے؟اوربھارت کو اجمل قصاب کا پتہ کس نے دیا؟ نواز شریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟۔