کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بفر زون کے سیکٹر15 اے 3 میں جھکنے والی عمارت کو گرانے کا کام شروع ہو گیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ترجمان کے مطابق 25 ستمبر کو مکینوں کو عمارت خالی کرانے کے احکامات دیے گئے تھے۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بفر زون کے سیکٹر 15 اے 3 میں جھکنے والی عمارت کو گرانے کا کام شروع ہو گیا۔
ترجمان ایس بی سی اے کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کے سیوریج نظام کیلیے بیسمنٹ میں کھدائی کی گئی تھی، بارش کا پانی عمارت کے بیسمنٹ میں جمع ہونے سے اسے نقصان پہنچا۔
ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارت ناقص مٹیریل سے لاک ڈاؤن کے دوران تعمیر کی گئی تھی، متعلقہ عملے کو معطل کر کے انکوائری کا آغازکردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 15 اے 3 میں 3 منزلہ رہائشی عمارت خطرناک حد تک جھک گئی تھی۔