سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے جودھ پور میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، بھارت اس کا حساب دے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب قانونی نقطے سے بھی کیس لڑیں گے، ہماری آئندہ کی حکمت عملی کیا ہو گی اس حوالے سے جلد موقف رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں رام مندر بناتےوقت مجھے بلایا گیا، میں نے کہیں نہیں پڑھا کہ اللہ کا گھر گرا کر مندر بنایا جائے، نریندر مودی رامائن کو فالواورانسانیت سے محبت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنے کم وقت کی کال پر ہندبرادری کی کا اسلام آباد میں اکٹھا ہونا قابل تحسین ہے۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہندو براردری کی طرف سے اسلام آباد میں دھرنے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا تھا، بھارتی ہائی کمیشن جا کر احتجاجی قرارداد پیش کی ہے، انتظامیہ نے جلد دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی جسے قبول کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی آوازکو دبایا جا رہا ہے۔