احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوران کی بہن فریال تالپورپرفرد جرم عائد کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسزپرسماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپورعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کے ضمنی ریفرنس میں آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کر دی۔ دیگر ملزمان حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر، مصطفی مجید، سلمان یونس، عمران خان، محمد اورنگزیب اور بلال شیخ بھی فرد جرم عائد کی گئی۔تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے فردجرم کی کاپی ملزموں کو فراہم کردی ،عدالت کا فریال تالپورسے سوال کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے؟، فریال تالپو رنے جواب دیتے ہوئے کہاکہ 62 سال عمر ہے ،فریال تالپور کاعارضی اور مستقبل پتہ عدالتی ریکارڈ پرلایا گیا۔
دوسری جانب آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس کیسزکا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کردی۔
سابق صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنسز کے ٹرائل فوری طور پر روکنے کی بھی درخواست دی ہے جبکہ دونوں ریفرنسز میں بریت کی استدعا کی گئی ہے۔
آصف زرداری نے اپنی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ جعلی اکاو¿نٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں لہٰذا ریفرنس خارج کیا جائے جب کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت آصف زرداری کی پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔