مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

انتقامی احتساب ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتا۔مریم نواز

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری پر مریم نواز کا موقف بھی آگیا، مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ”اگر اس ملک میں احتساب اورانصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اوراس کا خاندان گرفتارہوتا”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ” شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگراپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اوران کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی”۔

اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں مریم نے لکھا کہ "آپ شہباز شریف کو گرفتارکرکے بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں!”

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گرفتارکرلیا۔