معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے احکامات عدالت نے دیے، مریم اورنگزیب صرف باتیں کرتی ہیں،ان کی گفتگو عدلیہ پر حملہ ہے، گلگت بلتستان الیکشن کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔
ادھر معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کرپشن کے مہارتھی خود کو نیلسن مینڈیلا سمجھتے ہیں،ان کے چیلے انہیں مقدس ہستیوں کی طرح پیش کرنی کی ناکام کوششوں میں مگن ہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے چھوٹے میاں دھرلیے گئے ہیں، آج 22 کروڑ عوام کے مجرم کو ہتھکڑی لگی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا شوباز شریف معززعدالت کے سامنے گزشتہ 8 ماہ کی ناکام فنکاری کے علاوہ کچھ پیش نہیں کر سکے، جعلی شیر احتساب سے بھاگنے کی لاحاصل کوشش کر رہے ہیں،عوام کو سچ بتائیں کہ غریبوں کا خون چوس کر بنائے اثاثوں کی وجہ سے دھرے گئے، موصوف منی لانڈرنگ، ٹی ٹیز، ملازموں کے اکائونٹس سے اربوں روپے کی برآمدگی کےجواب نہ دینے پرگرفتار ہوئے ہیں۔