ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیزدرخواست دی ہے۔فائل فوٹو
ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیزدرخواست دی ہے۔فائل فوٹو

نیب کو عاصم باجوہ کی بیوی کے اثاثے نظر نہیں آتے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو اسمگل کرکے ملک سے باہر بھجوا دیا گیا۔ جب انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ میں بیمار ہوں آنہیں سکتا۔
مریم نواز نے کہا کہ جہانگیر ترین کا بیٹا بھی ملک سے فرار ہے اسے جب پیش ہونے کے لیے کہا جاتا ہے کہ تو وہ کہتا ہے کہ میں والد کی تیمار داری کررہا ہوں پیش نہیں ہوسکتا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو کسی الزام میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہیں نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں گرفتار کیاگیا۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ نیب کو وزرا کی کرپشن نہیں نظر نہیں، نیب صرف اپوزیشن کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ مجھے نیب گرفتار کیا لیکن میرے خلاف ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔
ایک سوال کے جواب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف جس کو ذمے داری دیں گے وہی پارٹی کی قیادت کرے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست شہباز شریف کی ذاتی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے مجھے گرفتار کرلیا جائے لیکن اب حکومت کے خلاف تحریک نہیں رکے گی۔