ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹوں 8 سالہ طلحہ اور 12 سالہ بلال گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا، پولیس
ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹوں 8 سالہ طلحہ اور 12 سالہ بلال گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا، پولیس

رشتے کے تنازعے پر 4 افراد قتل

راولپنڈی: ڈھوک کمال دین کے علاقے میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ سے قتل ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا جب کہ ایک زخمی خاتون کا علاج جاری ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھاکہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک کمال دین میں رشتہ کے تنازعے پر دو خاندانوں میں جھگڑا ہوا جس پر مخالفین نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے تین خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور دو زخمیوں کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ قتل ہونے والی تینوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی جائیں گی۔ ایس ایس پی آپریشنز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔ پولیس کا کہنا تھاکہ تحقیقات کی جارہی ہیں، فائرنگ واقع میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔