سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

شہبازکی گرفتاری پیسے باہر بھیجنے والوں کیلیے پیغام ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد:‏ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ میڈیا میں گفتگو یہ ہونی چاہیے کہ شہبازشریف پرمقدمہ کیا ہے؟
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ میڈیا میں یہ بات ہونی چاہیے کہ شہادتیں کیا ہیں؟ اورکیا ان شہادتوں کی موجودگی میں گرفتاری جائز ہے یا نہیں؟
فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا صرف یہ بیانیہ ہے کہ سب برے ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کی گرفتاری کو خوش آئند اور اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیس کی تحقیقات بہت اچھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 41 والیم پر مبنی تحقیقات اداروں نے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح پیسہ باہر بھیجا گیا اور کس طرح وہی پیسہ واپس آیا سب درج ہے۔
وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا کہ احتساب کے تمام اداروں میں مسلم لیگ ن کے دورمیں افراد لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے قوانین بھی ن لیگ کے دور میں بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری پر تحریک انصاف کوالزام دینا درست نہیں ہے کیونکہ تمام ثبوت دستایزی شکل میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ آصف زرداری کیس میں تحقیقات 63 والیم پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لیے احتساب کے اداروں نے اچھا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بڑی قیادت منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کیس میں اپوزیشن نے کس طرح شور مچایا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری یہ لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری پیسے باہر بھیجنے والے دوسرے لوگوں کے لیے بھی پیغام ہے۔