سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو
سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو

ہمارا آخری آپشن استعفے دینا ہوگا۔یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے بعد سیاسی تبدیلی ہو گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے ڈرنے والے نہیں، میری باری پہلے ہی آچکی ہے، گرفتاریاں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا،اگرلیڈر شپ کے بغیرکوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارا آخری آپشن استعفے دینا ہوگا، اگر ہماری قربانی سے ملک بہتر ہوسکتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے حکومت کا معیارکیا ہے، اگرحکومت سے منشور پرعمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھے، ہم نے بلوچستان سمیت ہر جگہ سے سیاسی مقدمات ختم کیے۔